صوبائی محکمہ آبپاشی سندھ نے سیلاب سے قبل دریائے سندھ کے دونوں پشتوں پرقائم لڑی کینالوں کی حفاظت کیلئے پلان تیارکرکے تمام چیف انجینئرزکوبھیج دیا

بدھ 25 مئی 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) صوبائی محکمہ آبپاشی سندھ نے سیلاب سے قبل دریائے سندھ کے دونوں پشتوں پرقائم لڑی کینالوں کی حفاظت کیلئے پلان تیارکرکے تمام چیف انجینئرزکوبھیج دیاہے اورانہیں ہدایت کی ہے کہ ابھی سے ممکنہ سیلاب کی تیاریاں شروع کردیں محکمہ آبپاشی نے فوری طورپرتمام ملازمین کی سیلاب کے اختتام تک چھٹیاں منسوخ کردی ہیں حتیٰ کہ عیدالفطرکے موقع پرصرف دعید کی نمازتک ملازمین کوچھٹی کی اجازت ہوگی عیدکی نمازپڑھنے کے بعدوہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے پلان کے تحت گڈوسے ٹھٹہ تک دس بلڈوزراور ایکسکاویئرالرٹ ہوں گے دریائے سندھ کے6مقامات کوحساس قراردیاگیاہے وہاں پتھرڈال کرکمزورمقامات پومضبوط بنایاجائے گادس جون کے بعدڈیڑھ ماہ کیلئے محکمہ آبپاشی کے نان گزیٹیڈملازمین اور ایگزیکٹوانجینئرزرات دن دریائے سندھ کے دونوں اطراف ڈیوٹی دیں گے ان کے لئے کھانے پینے روشنی اور رہائش کاانتظام کیاجائے گاپاک فوج کی انجینئرنگ کوربھی کسی ہنگامی صورتحال میں محکمہ آبپاشی کی مددکیلئے دستیاب ہوگی اور ہیلی کاپٹربھی موجودرہیں گے۔

متعلقہ عنوان :