سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس

بدھ 25 مئی 2016 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بدھ کے روزہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا‘ جس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی محمداکرم انصار ی‘سینیٹر رانا زاہد حسین خان‘ ساجد نواز‘ غلام سرور خان‘ طاہرہ اورنگزیب‘ثاقب عظیم‘ چوہدری سرور اعوان‘ خالد منصور‘ نگہت پروین میر‘ پیرنورمحمدشاہ جیلانی‘سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ‘ جائنٹ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اختر جان ‘ ڈائریکٹر جنرل پاک پی ڈبلیو ڈی ‘چیف انجینئرنارتھ ‘ چیف انجینئر پلاننگ ‘ ایکسین شفیق الرحمن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی‘ اجلاس میں 11مئی 2016ء کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا‘ اجلاس کے دوران پاک پی ڈبلیو ڈی خیبرپختونخوا میں کرپشن کے کیسز میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی‘ بریفنگ کے دوران خیبرپختونخوا میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی زیرنگرانی جاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی‘ ملک بھر بالخصوص کچلاک کوئٹہ بلوچستان میں وزیراعظم کے کم لاگت کے رہائشی منصوبے پر سب کمیٹی کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی‘ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداکرم انصاری نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ صوبے خیبرپختونخواکے 17اضلاع میں وفاقی حکومت کے منصوبے زیر تکمیل ہیں‘ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کیلئے 435منصوبے منظور ہوئے ہیں ‘ جن میں سے 421منصوبوں پر کام جاری ہے جو جون2016ء تک مکمل ہوجائینگے‘ انہوں نے کہاکہ مذکورہ منصوبوں پر 1236ملین روپے خرچ ہونگے‘ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ میں آئی بی کے دفتر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے‘ انہوں نے کہاکہ شامی روڈ پشاور پر واقع فیڈرل لاجز میں آٹھ سویٹس تعمیر کی جاچکی ہیں‘ اور اس کے فرنیچر وغیرہ کیلئے 6ملین روپے کی منظوری دی جاچکی ہے‘ انہوں نے کہاکہ حیات آباد اورحسن گھڑی میں کم آمدنی والے ملازمین کیلئے کٹگیری تین اور چار کے مکانات بنائے جارہے ہیں‘ جبکہ بلوچستان میں بھی کم آمدنی والے ملازمین کیلئے رہائشی منصوبے پر کام جاری ہے‘انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ ڈویژن میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی زیر نگرانی منصوبوں میں بدعنوانی کے مرتکب ملازمین کیخلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :