موبائل ہسپتال اورآئی کیئر پروگرام فاٹا کے ملازمین کا مظاہرہ

بدھ 25 مئی 2016 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) موبائل ہسپتال اورآئی کیئر پروگرام فاٹا کے ملازمین نے عدم مستقلی اورتنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف گزشتہ روز ورسک روڈ فا ٹا سیکرٹریٹ کے سا منے احتجاجی مظا ہرہ کیااور پریس کلب تک ریلی نکالی ۔مظاہرین کی قیادت ملازمین کے صدر جمشیر خان‘ نائب صدر مرادخان اورپریس سیکرٹری شاہد خان کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملازمین نے کہاکہ موبائل ہسپتال پروگرام سابق گورنر افتخار حسین شاہ نے 2003میں تمام قبائلی علاقوں اورفرنٹیئر ریجنزمیں شروع کیا تھا، فاٹا میں وہ علاقے جہاں کوئی ہسپتال یا ڈسپنسری کی سہولت نہ ہو موبائل ہسپتال نے اس کمی کو پورا کیا ہے اور موبائل ہسپتال فاٹانے قدرتی آفات میں بھی اپنا کر دار ادا کیا ہے تاہم ان ملازمین کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا موبائل ہسپتال ،آئی کیئر پروگرام کے تمام ملازمین کومستقل رسک الاؤنس ، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ، اپ گریڈیشن دئیے جائیں اور ملازمت کی مدت کی مناسبت سے تنخواہوں میں اضافہ کرکے کٹوتی ہوئی رقم کی بقایا جات کو ایرئیر کی شکل میں واپس دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :