وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف کیBPS-16 میں اپگریڈیشن کی منظوری دیدی

بدھ 25 مئی 2016 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف کیBPS-16 میں اپگریڈیشن کی منظوری دے دی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف ایسوسی ایشن کا BPS-16 میں اپ گریڈیشن کا د یرینہ مطالبہ منظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزوزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چیف سیکریٹری کی طرف سے ارسال کردہ سمری منظور کرتے ہوئے کمپیوٹر آپریٹر ز، ڈیٹا پروسیسنگ سپروائزرکو BPS-16دینے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پرسید حبیب اﷲ صدرانفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف خیبر پختونخوا نے وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک، منسٹر فنانس مظفر سید صاحب ، چیف سیکریٹری جنا ب امجد علی خان اورسیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ہمیرہ احمد کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سید حبیب اﷲنے تمام انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف کو مبارک باد دی۔ اور اس کامیابی کوتما م آئی ٹی سٹاف کے کاوشوں کا نتیجہ کرار دیا۔

متعلقہ عنوان :