کاﺅنٹی کرکٹ ، بچے کی پیدائش نزدیک دیکھ کر جو ڈینلے نے اننگز چھوڑ دی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 21:51

کاﺅنٹی کرکٹ ، بچے کی پیدائش نزدیک دیکھ کر جو ڈینلے نے اننگز چھوڑ دی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25مئی ۔2016ء) کینٹ کرکٹ کاﺅنٹی کے بیٹسمین جو ڈینلے بچے کی پیدائش کی خبر سن کر اننگز چھوڑ کر ہسپتال چلے گئے۔ گزشتہ روز ڈربی شائر کے خلاف کاﺅنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ٹو کے میچ میں 30سالہ ڈینلے دوسری اننگز میں کھیل کے دوسرے دن کے اختتام پر 34رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے۔

(جاری ہے)

صبح جب ان کی اہلیہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تو وہ اپنی نامکمل اننگز پوری کرنے کے بجائے سیدھا ہسپتال چلے گئے اور بیٹنگ کیلئے نہیں آئے، اس روز کینٹ کو ڈربی شائر کے خلاف 343رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔یاد رہے کہ جو ڈینلے نے 9ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کررکھی ہے جس کے لیے ان کا آخری میں 2010ءمیں پاکستان کیخلاف دبئی میں کھیلا گیا ٹی ٹونٹی تھا ۔

متعلقہ عنوان :