اگر غیر مقامی آبادکاری کو روکا جائے تو ملک خاص طور پر سندھ دہشت گردی سے پاک ہو سکتی ہے،امیر بھنبھرو

عالمی قوتیں ملک کو کمزور اور توڑنے کی سازشیں کررہی ہیں، غیر مقامی لوگوں کو سندھ سے نیکالی دیکر دہشتگردی کے وجود کو مٹایا جائے، سربراہ سندھ نیشنل پارٹی

بدھ 25 مئی 2016 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) اگر غیر مقامی آبادکاری کو روکا جائے تو ملک خاص طور پر سندھ دہشت گردی سے پاک ہو سکتی ہے ،عالمی قوتیں ملک کو کمزور اور توڑنے کی سازشیں کررہی ہیں، غیر مقامی لوگوں کو سندھ سے نیکالی دیکر دہشتگردی کے وجود کو مٹایا جائے، سندھ کوئی عالمی یتیم خانہ نہیں ہے جو جس کو چاہئے یہاں آباد ہو جائے، سندھ میں غیروں کی آبادکاری کرکے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے والی سازش کو ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو، وائیس چیئرمین رمضان بلیدی ، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر ڈاہری اور امیر قمبرانی نے اپنے ایک مشترکہ پریس بیان میں کیا، پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان بننے کے وقت ہندستان سے آنے والے تمام مہاجرین کو سندھ میں آباد کیا گیا، اس وقت بھی پنجاب نے مہاجرین کو قبول نہیں کیا، جب مہاجرین لاہور اور پنجاب کے کچھ حصوں میں پہنچے تو پنجابی قومپرستوں نے انہیں "پاکستان ابھی آگے ہے" کہ کر سندھ کی طرف روانا کردیا پھر سندھ کے لوگوں نے انسانی ہمدردی کے تحت انہیں اپنی دلوں میں جگہ دی، لیکن ان مہاجرین نے جو سندھ اور سندھیوں کے ساتھ سلوک رکھا وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں، سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ ضیا کی مارشلا کے وقت افغانیوں سے لیکر آج تک سندھ غیر ملکیوں کا بوجھ اٹھاتی رہی ہے، غیرملکیوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، سندھ میں غیر مقامی لوگوں کی آبادی کے باعث امن وامان کی صورتحال تباہ ہو گئی ہے، منشیات کا سرعام استعمال اور دیگرمعاشرتی خرابیوں میں اضافہ ہو ا ہے، دہشتگردی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں بھی غیر مقامی لوگوں کا آتھ ہے، ایس این پی کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ غیر مقامی لوگوں کی آبادی کے باعث سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے والی سازش کو ناکام بنانا، غیر مقامی لوگوں کو مزید آباد ہونے سے روکنا اور 40 لاکھ سے زائد غیرملکی اور غیر مقامی باشندوں کو سندھ سے نیکالی دلوانے کیلئے سندھ کے عوام، سول سوسائٹی اور قومپرست فریقین کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے نواز حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں آباد 40 لاکھ غیر مقامی لوگوں کو فوری طور پر سندھ سے نیکالی دیکر سندھ کی سرحدوں کو مزید مضبوط کیا جائے اور افغان، بنگالی، برمی ودیگر غیر ملکی مہاجرین کو ملک سے نیکالی دی جائے تاکہ ملک دہشتگردی سے پاک ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :