پاکستان پر ڈرون حملوں اور باراک اوبامہ کی دھمکیوں کے خلاف کل جی پی او چوک میں احتجاج ہوگا

بدھ 25 مئی 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) امریکہ کے پاکستان پر ڈرون حملوں اور باراک اوبامہ کی دھمکیوں کے خلاف کل برو ز ( جمعرات ) کو صبح 10;30بجے وکلا ء اور سول سوسائٹی کے نمائندے لاہور ہا ئی کورٹ کے باہرجی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کریں۔ مظاہرہ کا اہتمام الامُہ لائرز فورم اور تحریک آزادیٔ کشمیر کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرہ سے ممتاز وکلاء رہنما ،مذہبی قائدین اور سماجی نمائندے خطاب کریں گے۔اس حوالے سے الامُہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان پر ڈرون حملے کھلا اعلان جنگ ہے۔پاکستانی حکومت اور عوامی نمائندوں کو اس حوالے سے اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہو گا۔یہ وقت تمام باہمی اختلافات بھلا کر ملک کے دفاع میں یکجان ہو نے کا ہے جس کا ہر کسی کو احساس کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :