اربن یونٹ پنجاب نے وحدت کالونی کو نئی طرز پر ماڈل کالونی بنانے کاپلان تیارکرلیا

منصوبے پر 30ارب روپے لاگت آئیگی ، منظوری کے لئے سمری چیف سیکرٹری پنجاب کوارسال کردی گئی

بدھ 25 مئی 2016 21:36

اربن یونٹ پنجاب نے وحدت کالونی کو نئی طرز پر ماڈل کالونی بنانے کاپلان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) اربن یونٹ پنجاب نے 30 ارب روپے کی لاگت سے وحدت کالونی کو نئی طرز پر ماڈل کالونی بنانے کاپلان تیارکرلیاجسکی منظوری کے لئے سمری چیف سیکرٹری پنجاب کوارسال کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اربن یونٹ پنجاب نے 2 ہزار 32 کنال کے رقبے پرمحیط وحدت روڈ کو نئی طرزکی ماڈل کالونی بتایاکاپلان تیار کر لیا ہے جس میں جدیدطرزکے اپارٹمنٹس،ہوسٹلز،کمرشل ایریاز اور ٹاورز بنائے جائیں گے۔

جبکہ مارکیٹ اورپرائیویٹ سکولوں کوتعمیرکے بعد فروخت کردیاجائے گااورکمرشل ایریاز کوفروخت کرکے حکومت ریونیو بھی جمع کرسکی گی ۔ذرائع نے مزید بتایا گیا ہے کہ 1970 ء میں تعمیرشدہ وحدت کالونی کوماڈل کالونی بنانے کے منصوبے پر30ارب روپے لاگت آئے گی۔پلان کی منظوری کے لئے سمری چیف سیکریڑی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :