ملک کیخلاف کسی کی سازش کوبرداشت نہیں کرینگے،محمودخان اچکزئی

پاکستان کااستحکام پارلیمنٹ کی بالادستی آئین وقانون کی حکمرانی میں ہے، احتجاجی جلسے سے خطاب

بدھ 25 مئی 2016 21:33

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان کااستحکام تمام قوموں کی برابری حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی آئین وقانون کی حکمرانی میں ہیں وطن دھرتی ماں ہے اس کیخلاف کسی سازش کوبرداشت نہیں کرینگے اغواء کارجوبھی ہوصوبائی وزیراورپشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری سردارمصطفی خان ترین کے صاحبزادے اسدخان ترین کوباحفاظت رہاکرے ورنہ ایسانظام نہیں چلنے دینگے طاقت کاسرچشمہ کروڑوں عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ ہے فوج عدلیہ اورددیگراداروں کواپنے اپنے حدودمیں آزادانہ اپنے دائرہ کارمیں رہنااورکام کرناچاہیئے ہمیں کسی ملک کی خیرات نہیں چاہیئے امریکہ اوردوسرے ممالک جوہمیں خیرات دیناچاہتے ہیں اپنے آپ کودے ملک کے انٹیلی جنس اداروں سے گندے پانی میں سوئی گم نہیں ہوسکتی پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں مداخلت کرنابندکردے ؂یہ بات انہوں نے بدھ کے روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سردارمصطفی خان ترین کے بیٹے کے اغواء کیخلاف ٹرنچ روڈپرمنعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی احتجاجی جلسہ عام سے پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹرعثمان خان کاکڑسینیٹرسرداراعظم خان موسیٰ خیل صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال رکن پراوونشل اسمبلی سیدلیاقت علی آغاعیسیٰ روشان حاجی خدائے میرخان ملیزئی ودیگرنے بھی خطاب کیامقررین نے کہاکہ حساس اورخفیہ اداروں نے اغواء کاروں مسلح گروہوں کی پشت پناہی ترک کردے ان عناصرکے پیچھے ان قوتوں کاہاتھ کارفرماہے اسدخان ترین کے اغواء کی کڑیاں یہاں سے ملتی ہیں کمانڈرسدرن کمانڈبلوچستان نے پشتونوں کاگرینڈجرگہ بلایاتھاانہیں اس سے کیاکام جنرل صاحب آپ جرگے کی حیثیت کومانتے بھی ہوکہ نہیں مقررین نے مطالبہ کیاکہ سردارمصطفی ترین کے بیٹے کواغواء کرکے ان کوامن وامان نافذکرنے کی سزادی گئی یہ تاوان کیلئے محض ایک اغواء نہیں بلکہ پورے پشتونخوامیپ اورجنوبی پشتونخواپرحملہ ہے مغوی کوجلدازجلدبازیاب کرایاجائے۔

متعلقہ عنوان :