عمال کی قبولیت کا دارومدار اخلاص نیت پر ہے،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

بدھ 25 مئی 2016 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) مرکزی جامع مسجد نورمدینہ I-8/4اسلام آباد میں درس حدیث شریف دیتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ اعمال صالحہ کی قبولیت کا دارومدار اخلاص نیت پر ہے ،نیت صاف ہو تو راستے بھی صاف میسر آجاتے ہیں اور کہاکہ حدیث شریف میں اخلاص نیت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضورؐنے فرمایا اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ،جس سے معلوم ہوتا ہے ،بڑے سے بڑے اعمال بھی تبھی قبول ہوں گے جب نیت درست ہو گی اور انہوں نے مزید کہاکہ بندہ مومن کے لیے ہرلمحہ نیت درست رکھنا ضروری ہے ۔

یہ بھی کہاکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ شریعت مطہرہ کی روشنی میں نیک اعمال سرانجام دیں اور شریعت کی حدود کا تقدس پامال نہ ہونے دیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایک فرض کی ادائیگی ہزار نوافل کی ادائیگی سے بہتر ہے ۔درس حدیث شریف کے شرکاء کو تلقین کی کہ وہ صدقہ وخیرات اور دیگر نیک اعمال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،ریا کاری ،نمودونمائش اور فحاشی وبے حیائی سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی مسلمان بھائی کو اذیت نہ دیں ،قلب ونظر کی پاکیزگی کا خصوصی اہتمام کریں ،ہمیں چاہیے کہ اپنے گناہوں پر ندامت وشرمندگی کے آنسو بہائیں اور غفلت وسستی کو چھوڑ کر عملی زندگی کو قرآن وسنت کے زیر سایہ گزارنے کا عزم مصمم کریں۔

متعلقہ عنوان :