سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد پولیس میں برائن ہولڈن وژن انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

ملازمان کو دوران ڈیوٹی دھوپ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر بریفنگ دی گئی

بدھ 25 مئی 2016 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد پولیس میں برائن ہولڈن وژن انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد ۔کیمپ میں سکیورٹی ڈویژن اور ٹریفک پولیس کے 4200 جوانوں کا آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور تمام ملازمان کودھوپ سے بچاؤ کے لئے عینکیں دی گئیں۔ملازمان کو دوران ڈیوٹی دھوپ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر بریفنگ بھی دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق مسعود یٰسین کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن میر ویس نیاز کی سربراہی میں پولیس ملازمان کے لئے 24 اور 25 مئی کو دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد برائن ہولڈن وژن انسٹیٹیوٹ (این جی او) کے تعاون سے کیاگیا۔کیمپ میں سکیورٹی ڈویژن اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 4200 افسران و ملازمان کے لئے دوران ڈیوٹی دھوپ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر سیشنز کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ٹریننگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران افسران و ملازمان کی آنکھوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور 4200 افسرا ن و ملازمان کو نظروں کی دھوپ سے بچاؤ کی عینکیں مفت میں فراہم کی گئیں۔ دو روزہ کیمپ کے اختتامی تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر اے آئی جی سپیشل برانچ وقار احمد چوہان،ایس پی جمیل احمد ہاشمی،ایس پی تجمل حسین،ایس پی لیاقت حیات نیازی،ایس پی حبیب اﷲ نیازی کے علاوہ دیگر افسران اور برائن ہولڈن انسٹیٹیوٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

آئی جی اسلام آباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئیرمیری اولین ترجیح ہے جوسخت گرمی اور تیز دھوپ میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جس سے ان کی نظر پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے ماتحت عملے کی ویلفئیر کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ افسران پولیس ڈیپارٹمنٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی صحت کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا اور مستقبل میں بھی انہیں مفت طبی سہولیات دینے کے لئے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔آئی جی نے فری آئی کیمپ کے انعقاد پر ایس ایس پی سکیورٹی میر ویس نیاز کی کاوشوں کو سراہا اور برائن ہولڈن وژن انسٹیٹیوٹ کی علاقائی سربراہ ثمرانہ یاسین کا شکریہ اد ا کیا۔

متعلقہ عنوان :