وزیر داخلہ کا انکار، تاہم وزیر دفاع نے ملا منصور کی پاکستان میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 21:20

وزیر داخلہ کا انکار، تاہم وزیر دفاع  نے ملا منصور کی پاکستان میں ہلاکت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) وزیر داخلہ کے انکار کے باوجود وزیر دفاع نے ملا منصور کی پاکستان میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ نوشکی میں ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے شخص کی جب تک ڈی این اے رپورٹ نہیں آ جاتی تب تک تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ شخص آیا ملا منصور تھا یا نہیں۔

تاہم وزیر داخلہ کے انکار کے باوجود بدھ کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے متضاد بیان دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے نوشکی حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے افغان طالبان کے امیر کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ ڈرون حملے نے امن کے حصول کی سوچ اور مقاصد پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔