خیبر ایجنسی کا کبیر آفریدی پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال بن گیا

دو سال سے چین میں مقیم کبیر آفریدی کی جذبہ خیر سگالی کے تحت بے گھر معمر چینی شہریوں میں پاک چین پرچموں سمیت پھول اور تحائف کی تقسیم

بدھ 25 مئی 2016 21:16

خیبر ایجنسی کا کبیر آفریدی پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال بن گیا

سنکیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) خیبر ایجنسی کا کبیر آفریدی پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال بن گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق دو سال سے چین میں مقیم کبیر آفریدی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بے گھر معمر چینی شہریوں میں پاک چین پرچموں سمیت پھول اور تحائف تقسیم کئے جس کا مقامی شہریوں کی جانب سے زبردست انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

کبیر آفریدی دو برس سے چین کے بھائیوں کی مدد کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بے گھر چینی شہریوں میں پھلوں اور تحائف کی تقسیم کے عمل کی ویڈیو جیسے ہی سماجی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی تو ہزاروں کی تعداد میں دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین نے اسے پسند کرتے ہوئے شیئر کیا ۔ جبکہ چین کے ایک ٹی وی چینل نے اس پر ایک خصوصی رپورٹ بھی نشر کی ۔ کبیر آفریدی نے شہریوں کی جانب سے تعریفی پیغامات موصول ہونے پر کہا کہ وہ توقع بھی نہیں کر رہے تھے کہ ان کے اس اقدام کو زبردست پذیرائی حاصل ہوگی اور یہ خبر دونوں ممالک میں سماجی میڈیا کے ذریعے پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور مجھے بے گھر چینی شہریوں کی مدد کر کے دلی تسلی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :