ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،50 مقدمات درج،84 افراد گرفتار،31 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 25 مئی 2016 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) قائمقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے865مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ14,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،50افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر84فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے31افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

قائمقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :