شہربھرکی یونین کو نسلز میں انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 25 مئی 2016 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) قائمقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلز میں انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی اور پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔

(جاری ہے)

قائمقام ڈی سی او لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے 26 اور27مئی کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :