قانون کی بالا دستی اور عوام کو قانونی سہولیات فراہم کرنا عدالت اور وکلاء کا فرض ہے،جسٹس عقیل احمد عباسی

بدھ 25 مئی 2016 20:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے سینئر جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی اور عوام کو قانونی سہولیات فراہم کرنا عدالت اور وکلاء کا فرض ہے عوام کا بڑا اعتماد ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام تر افراد کو قانونی مدد فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات دیر سے ان کے اعزاز میں ٹھری میرواہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے عشایئے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس آفتاب احمد گورار، جسٹس شاہنواز طارق، جسٹس محمد فیصل کمال خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سید غلام شاہ، انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور کے جج کوثر بخاری،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ لیاقت علی شر، خیرپور بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت مہیسر، ، غلام شبیر شر ایڈوکیٹ، یاسر عرفات شر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سینئر جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ عدالتی نظام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے وکلاء برادری نے سیسہ پلائی دیوار کا ثبوت دیا اور عدالتی نظام کے تحفظ میں ان کی جدوجہد قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم ستون ہیں سچائی سے فیصلے کرنا ہماری ذمہ داری ہے وکلاء کی مدد سے عدالتی نظام چلتا ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو جس کی وجہ سے عدالتوں میں زیادہ ٹائم دینا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہر آنے والا شخص قابل احترام ہے انہوں نے وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور موثر کوشش کرکے اپنے اس مقدس پیشے میں مزید بہتری لانے کے لیے جدوجہد کریں اور وکلاء اپنا وقار بنانے میں سچائی کے ساتھ کام کریں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جوڈیشری اور وکلاء امید کی کرن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ججز کی بھرتی میں ٹھری میرواھ کے چھ سے آٹھ جج بھرتی کیے ہیں جو اس شہر کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے وکلاء مزید محنت کریں اور آگے آئیں انہوں نے کہا کہ ٹھری میرواھ بار روم کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا اور اسسٹنٹ سیشن جج کی تعیناتی کے لیے وہ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سے بات چیت کریں گے اس سے قبل ٹھری میرواھ بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب احمد شر ایڈوکیٹ نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے ٹھری میرواھ بار اور کورٹ کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے عدالتی نظام کے خلاف ٹھری میرواھ بار کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا اور کورٹ میں مختلف مسائل کے بارے میں اپنی گزارشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر اے ڈی جے ٹو عبدالرحمن قاضی، اے ڈی جے تھری حاتم عزیز سولنگی، سینئر سول جج الطاف دایو،جوڈیشل مجسٹریٹ آفتاب احمد بگھیو،فائق علی پٹھان ، جنرل سیکریٹری خیرپور بار سید جعفر علی شاہ ایڈوکیٹ ،آفتاب حسین شر ایڈوکیٹ،منظور حسین انصاری ،سید محب علی شاہ لکیاری، سینئر ایڈوکیٹ نثار احمد بھنبھرو اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :