ضرورت ایجاد کی ماں ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاجربرادری کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے‘خاور رشید

اگرمارکیٹیں جلدی بند کرنے سے 15 سو میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے تو تمام تاجروں کو حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے

بدھ 25 مئی 2016 20:47

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاجربرادری کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے، اپوزیشن عوامی مسائل پر سیاست چمکانے سے بھی گریز کرئے، اگرمارکیٹیں جلدی بند کرنے سے 15 سو میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے تو تمام تاجروں کو حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا چاہیے، آئے روز بڑتی گرمی سے ضرورت بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے 5 ہزار میگاواٹ شارٹ فال پر قابو پانے کیلئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت با خبر ہے کہ گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے رمضان میں عوام کو درپیش ہر مسائل کو حل کرنا حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونا تب ہی ممکن ہے جب عوام بجلی کی بچت شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان جون میں آ رہا ہے دن طویل ہوتے ہیں، 7 بجے کے بعد افطار ہوا کرے گا، افطار سے قبل اور فوری بعد بھی عوام باآسانی خریداری کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ کو پاکستان کے تمام تاجر خوش دلی سے قبول کریں اور عوام بھی ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دے وگرنہ رمضان میں بجلی کی کھپت بڑھنے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا جن مزیدبے قابو نہ ہوجائے گا۔ اپوزیشن عوامی مسائل پر سیاست نہ چمکائے، اگر بیان بازی بند نہ ہوئی تو عوام تذبذب کا شکار ہو جائے گی، اگر اپوزیشن نے عوام میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی تو معاملات میں بے قاعدگی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ رمضان میں اشیاء خردونوش پر خصوصی پیکیج کا اعلان کریں اور وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی کم سے کم بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرعوام کو عید کا تحفہ دیں۔

متعلقہ عنوان :