پاک چین تعلقات دنیا میں مثالی حیثیت رکھتے ہیں ،اکنامک کاریڈور پوری دنیا کیلئے مفید ثابت ہوگا،ممنون حسین

پاکستان میں پہلے بیجنگ فورم کے اجلاس کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،صدر مملکت کی چیئرمین پیکنگ یونیورسٹی کی زیر قیادت وفد سے گفتگو

بدھ 25 مئی 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاک چین اکنامک کاریڈور پوری دنیا کیلئے مفید ثابت ہوگا۔انھوں نے یہ بات ایوان صدر میں پیکنگ یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر زو شان لو کی زیرِ قیادت وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستا ن کے سابق سفیر برائے چین اور سٹرٹیجک اسٹیڈیز کے سربراہ مسعود خان بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں پہلے بیجنگ فورم کے اجلاس کا انعقاد دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بیجنگ فورم کی عملی سرگرمیوں میں میں دلچسپی لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مستقبل میں تعلیم کے شعبے میں تعان بڑھے گا جس سے دنیا کی دیگر اقوام بھی استفادہ کر سکیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان علمی رابطے عالمی برادری کے مفاد میں ہیں۔پاکستانی عوام پرخلوص دوستی پر یقین رکھتے ہیں۔پاک چین اکنامک کاریڈور سے وسط ایشیا کے ممالک بھی فائدہ اٹھا نے کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :