’’آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے، آپ ہمیشہ ظالم کیخلاف اورمظلوم کیساتھ کھڑے رہے ہیں ‘‘
زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کے اچانک دورہ کے موقع پرمزدوروں کی وزیراعلیٰ سے گفتگو
بدھ 25 مئی 2016 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قائداعظم انٹرچینج ،مناواں کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر پیشگی اطلاع جائے حادثہ پر پہنچے اورتفصیل کے ساتھ جائے حادثہ کا جائزہ لیا اوروہاں موجود مزدوروں سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ کو ایک مزدورعبدالستار نے بتایا کہ زیر تعمیر گودا م کی60فٹ اونچی دیوار انتہائی کمزور تھی اوراس کی بنیادیں بھی نہ ہونے کے برابر تھیں۔طوفان والی رات ٹریکٹر ٹرالی بھی اس دیوار سے ٹکرائی جس سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایک اور مزدور نے کہاکہ ہمارے ساتھی ہم سے بچھڑ گئے ہیں، آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔(جاری ہے)
ہمیں یقین ہے کہ آپ اس دلخراش واقعہ میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو انصاف دلائیں گے کیونکہ آپ ہمیشہ ظالم کے خلاف اورمظلوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکہا کہ ایسے افسوسناک واقعہ کا کوئی جواز نہیں جو بھی ذمہ دار ہوا قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا۔جن کے پیارے بچھڑ گئے ان کے غم کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا لیکن میں ذاتی طورپر بہت رنجیدہ ہوں۔وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے ہاتھ ملایا اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.