صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14 ضمنی الیکشن ،کئی امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال

بدھ 25 مئی 2016 20:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14آر او نے کئی امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال کر دیے، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر ہونے والے ضمنی الیکشنکے سلسلے میں مختلف امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے فارم کی بحالی کے لیے آر او محمد حسن چاچڑ کے پاس امیدوار پیش ہوئے جس پر آر او نے پیپلز پارٹی کے میر اورنگزیب پنہور ،جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری، مسلم لیگ نواز کے محمد اسلم ابڑو، تحریک انصاف کے میر راجہ خان جکھرانی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر کے فارم بحال کر دیے ۔

جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں فارم کی بحالی کے بعد امیدواروں کی جانب سے سیاسی گہماگہمی میں اضافہ ہو گیا ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے مختلف تنظیموں کے امیدواروں کی جانب سے عوام کے ساتھ رابطے بحال کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں شہریوں کی جانب سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی کیوں کہ الیکشنکی تاریخ ماہ مبارک رمضان میں رکھی گئی ہے اس لیے عام لوگ الیکشنکی گہما گہمی میں حصہ لینے کے بجائے اپنا وقت عبادت میں گزارنے میں مصروف رہیں گے ۔

اس سلسلے میں عوام سے رائے معلوم کی گئی تو عوام کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں عبادت کی جاتی ہے اس لیے ہم الیکشن کی اس گہما گہمی میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ الیکشن میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ بھی کم رہنے کا امکان ہے۔