جیکب آباد،جے یو آئی کا پولیس کی ذیادتیوں اور کارکن کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ایس ایس پی دفتر کے سامنے دھرنا
بدھ 25 مئی 2016 20:09
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) جے یو آئی کی جانب سے پولیس کی ذیادتیوں اور کارکن کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ایس ایس پی دفتر کے سامنے دھرنا، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے پولیس ذیادتیوں اور ایس ایچ او دوداپور قمر الدین کھوکھر کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ضلع صدر ڈاکٹر اے جی انصاری حافظ میر محمد بنگلانی ، مولانا عبدالجبار رند، حما داﷲ انصاری، غلام شبیر، اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے جلوس نکال کر پولیس ذیادتیوں کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے قومی شاہرہ پر پہنچ کر تپتی دھوپ میں دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی بعد ازاں مظاہرین مارچ کرتے ہوئے ایس ایس پی دفتر پہنچے جہاں پر مظاہرین نے دفتر کے مین دروازے پر دھرنا دیا اور ایس ایچ او کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں پولیس ذیادتیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ایس ایچ او قمر الدین کھوکھر اور پولیس کانسٹبل عاشق ملغانی غریب لوگوں کو بلاجواز گرفتار کر کے ان سے بھاری رشوت وصول کر رہے ہیں رشوت نہ دینے کی صورت میں جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن علی دوست بلیدی کو بلاجواز گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جے یو آئی کارکن پر درج جھوٹہ مقدمہ ختم کیا جائے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر نے مظاہرین نے مذاکرات کیے اور ایس ایچ او قمر الدین کھوکھر اور پولیس کانسٹبل عاشق حسین ملغانی کو ہٹا کر ایس ایس پی تصور اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقع کی تحقیقات کریگی اور ملوث حکام کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.