نثار احمد درانی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے سے استعفا دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 20:02

نثار احمد درانی  نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے سے استعفا دے دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) نثار احمد درانی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ نثار احمد درانی کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نثار درانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ استعفا ذاتی وجوہات کی بنا پردیا گیا ہے۔ نثاراحمد درانی کوعبدالفتح ملک کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کیا گیا تھا۔ نثار احمد درانی نے استعفا وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :