سندھ ہائی کورٹ میں 2 بھارتی خواتین کی جانب سے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست کی سماعت
لوگوں نے پاکستانی شہریت کومذاق بنالیا ہے، بھارت سے لوگ پاکستان آکرشادی کرلیتے ہیں اور شام تک انہیں شہریت بھی مل جاتی ہے،جسٹس احمد علی شیخ کے ریمارکس
بدھ 25 مئی 2016 19:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے بھارتی خواتین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے،سندھ ہائی کورٹ میں 2 بھارتی خواتین کی جانب سے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواتین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ شہناز2008 میں اپنے شوہر حاجی محمد اوربیٹی شہانہ پاکستان آگئیں تھیں، 2010 میں حاجی محمد کا انتقال ہوا تو اس نے بیٹی کی شادی پاکستانی مرد سے ہی کردی، اب وہ دونوں پاکستانی شہری ہیں لیکن وزارت داخلہ انہیں شہریت نہیں دے تھیں،وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست کی سماعت کرنے والے فاضل جج جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے، بھارت سے لوگ پاکستان آکرشادی کرلیتے ہیں اور شام تک انہیں شہریت بھی مل جاتی ہے، ایرانی اورافغانی بھی پاکستانی پاسپورٹ لے کرگھوم رہے ہیں اورجب غیرملکی پاکستانی شناختی کارڈ سمیت پکڑے جاتے ہیں تو قوم کی جگ ہنسائی ہوتی ہیں،جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ یہ حساس معاملہ ہے جس کا ویزہ ختم ہوگیا ہے اسے واپس جانا چاہئیے، ہم نے ایک دفعہ یہ دروازہ کھول دیا تو پورا بھارت یہاں اْمڈ آئے گا، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.