میاں چنوں‘یوٹیلٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگی فروخت ہونے پر عوام کا احتجاج

بدھ 25 مئی 2016 19:55

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) یوٹیلٹی سٹور پر چینی 66روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 62روپے کلو فروخت ہورہی ہے،شہریوں کا احتجاج،،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی 66روپے کلو فروخت کی جارہی ہے،جبکہ عام دکانوں پر چینی کی قیمت 62روپے ،کلو ملتی ہے ،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے،یوٹیلٹی سٹور پر چینی اتنی مہنگی ہے کہ خرید سے بھی باہر ہے،، موجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی ختم کرنے کے صرف خالی نعرے لگائے جارہے ہیں،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :