حضرت شاہ شمسؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا،مقررین

بدھ 25 مئی 2016 19:54

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور جید علماء کرام نے کہا ہے کہ حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزیؒ نے برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی تعلیمات کو عام کیا اور لوگوں کو اﷲ اور اس کے رسولؐکے راستے پر چلنے کی تلقین فرمائی اور امن، محبت و رواداری کا درس دیا ۔ حضرت شاہ شمسؒ کی تعلیمات سے کئی بھٹکے اور گمراہ لوگوں نے دین حقیقی کو پہچانا اور اسلام قبول کیا۔

آپؒ کی تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ حضرت شاہ شمسؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امن و سلامتی اور آپسی بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مہمانان گرامی نے عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزیں کے 877ویں یوم ولاد ت کے موقع ضر تنظیم کاروانِ شمسؒ ملتان کے زیر اہتمام گلستانِ شمسؒ ملتان میں منعقدہ ’’حضرت شاہ شمس ؒ سیمینار‘‘ سے خطاب میں کیا جس کی صدارت بانی و سرپرست اعلیٰ تنظیم کاروان شمس سجادہ نشین دربار حضرت سخی نوابؒ مخدوم سید زوہیب گیلانی، مفتی اعظم پاکستان مفتی غلام مصطفی رضوی، شیعہ علماء کونسل ملتان ڈویژن کے امیر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، کوآرڈی نیٹر متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان میاں عامر محمود نقشبندی اور سجادہ نشین دربارحضرت شاہ شمسؒ مخدوم سید علی مہدی شمسی مہمانان گرامی تھے جبکہ شرکاء میں مخدوم سید ظفر عباس شمسی منتظم اعلیٰ مذہبی امور دربار حضرت شاہ شمس، نوید احمد ہاشمی، قمر ہاشمی، طارق عمر چوہدری، محمد افتخار مغل، پروفیسر طارق قادری، سید شوکت شاہ بخاری، ملک اعجاز حسین سومرو، پروفیسر قاضی عبدالجبار ، میاں وقاص فرید قریشی، سید حسنین علی بخاری، سید آصف رضا گردیزی، رشید عباس خان کے علاوہ عقیدت مندان حضرت شاہ شمسؒ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

حضرت شاہ شمسؒ سیمینار کی نظامت کے فرائض ممتاز سماجی رہنما نعیم اقبال نعیم نے سر انجام دیئے۔