ملتان میں میٹروبس پروجیکٹ تاخیرکا شکار،تعمیرکا کام مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکا

بدھ 25 مئی 2016 19:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) ملتان میں میٹروبس پروجیکٹ تاخیرکا شکار ہوگیا ۔تعمیرکا کام مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکا۔ملتان میٹروبس پروجیکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کام تیزی سے جاری ہے ،3سے چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ساڑھے 18کلومیٹرمیٹروپروجیکٹ کیلئے 28ارب 28کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ،پروجیکٹ مئی2016میں مکمل ہونا تھا لیکن ابھی تک 70فیصد کام ہی مکمل ہوسکا ہے۔میٹروبس پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کی وجہ سے سڑکوں پرٹریفک کی روانی کافی متاثر ہوئی ہے۔دوسری طرف ملتان میٹروبس پروجیکٹ کے ترجمان اصغرخان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے ،3سے چار ماہ میں کام مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :