ضلعی حکومت رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کیلئے ملتان میں 18سستے بازار لگائے گی

بدھ 25 مئی 2016 19:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) ضلعی حکومت رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کیلئے ملتان میں 18سستے بازار لگائے گی جبکہ 200مقامات پر افطار دسترخواں بھی لگائے جائیں گے۔رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش ودیگر سامان سستے نرخوں پر دستیاب ہوگا۔شہریوں کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں میں واک تھروگیٹس،واٹرکولر،میڈیکل کیمپس اور گرمی سے بچنے کیلئے ائیرکولر،پنکھے بھی نصب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ملتان امتیازگلزارچٹان نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کریں گے۔شہریوں کو شکایت کا کوئی موقع نہیں دیں گے۔ملتان میں رمضان بازار ممتازآباد،مدنی چوک،پرانا شجاع آباد روڈ،شمش آباد،تحصیل چوک،شیرشاہ روڈ،گللگشت کالونی ودیگر مقامات پر لگائے جائیں گے۔رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :