وزیر اعلیٰ شہباز شریف (کل )پی اے ایف کے ماہرین کی جانب سے ٹیوٹا اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرینگے

بدھ 25 مئی 2016 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کل ( جمعرات ) پاکستان ائیر فورس ( پی اے ایف) کے ماہرین کی جانب سے ٹیوٹا اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ تقریب (کل) 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ٹیوٹا بورڈ کے ممبران، صنعتکار، پاکستان ائر فورس اورٹیوٹا افسران، ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کرا م شرکت کرینگے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے مطابق اس ٹریننگ پروگرام میں پاکستان ائر فورس کے ماہرین نے ٹیوٹاکے نئے بھرتی کئے گئے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی ہے تاکہ انکی تدریسی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :