ٹی او آر کمیٹی کا کوئی سربراہ نہیں ہو گا: حکومت اور اپوزیشن کااتفاق

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آر کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر بنانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے ٹی او آر کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ کمیٹی کے ارکان کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 6 کی آڑ میں ساتواں آدمی کمیٹی میں شامل نہیں ہو گا۔ حکومت کی صوابدید ہے جسے چاہے رکن بنائے لیکن ارکان 6 ہی ہونے چاہییں۔

متعلقہ عنوان :