کانسٹیبل محکمہ پولیس کا بنیادی یونٹ ہے اس کی تبدیلی سے ہی پولیس کلچر تبدیل ہو گا ۔ آرپی او

بدھ 25 مئی 2016 19:26

ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ریجن کے پولیس افسران سے میٹنگ کی جس میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان و دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ایک بنیادی یونٹ ہے ۔

اسکی تبدیلی سے ہی پولیس کلچر تبدیل ہو گا ۔ پولیس افسران خوش اخلاقی سے لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں نااہل پولیس افسران کو کڑے احتساب سے گزارا جاتا ہے۔ جو پولیس آفیسر اچھا کام کرے گا اسکو انعام تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ضلع وائز کرائم کے بارے میں بریفنگ لی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ا نہوں نے کہا کہ ملتان ریجن میں کرائم کی صورت حال تسلی بخش ہے ۔ انہوں نے اسمیں مزیدبہتری لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجن میں سرج آپریشن کا تسلسل جاری رکھا جائے ۔ بلکہ اس میں مزید تیزی بھی لائی جائے ۔ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی تعداد کسی صورت نہیں بڑھنی چاہیے ۔ کیونکہ یہی لوگ جیل سے رہا ہو کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر اسکی اطلاع دیں گے اور ان سے شورٹی بانڈ بھی لیے جائیں ۔آخر میں انہوں نے جملہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانوں کی باقاعدہ انسپکشن کریں اور انکے ریکارڈ کو اپ گریڈ رکھیں اسکی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر میرے دفتر بھجوائیں ۔

متعلقہ عنوان :