ڈاکوؤں نے شہریوں سے رقم اورچیک چھین لئے

بدھ 25 مئی 2016 19:25

ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) شہرمیں ڈکیتی کی وارداتوں میں رقم اورچیک چھین لئے گئے ۔پولیس کے مطابق جلیل آبادکے علاقے لکڑمنڈی میں کمپنی کے سیلزمین عمران سے موٹرسائیکل سورادوڈاکوؤں نے 50ہزارروپے چھین لئے جبکہ دہلی گیٹ کے علاقے اورنگزیب روڈپرسیلزمین جاویدسے دوڈاکوؤں نے 45ہزارروپے چھین لئے جبکہ قادرپورراں کے علاقے ٹاٹے پور میں سیلز مین عرفان سے چارڈاکوؤں نے 30ہزارروپے چھین لئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ قادرپورراں کے علاقے میں سرفرازسے چارڈاکوؤں نے 50ہزارروپے اوردوچیک چھین لئے ۔جبکہ انہیں چارڈاکوؤں نے قریبی وزیراحمدکے کریانہ سٹورمیں بھی لوٹ مارکی اوروہاں سے 55ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔پولیس نے ان واقعات کی ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :