وائرلیس کے ذریعے ڈیوٹی میں ردوبدل کرنے پرنشترہسپتال کے سیکورٹی گارڈکے خلاف مقدمہ درج

بدھ 25 مئی 2016 19:25

ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء )نشترہسپتال کے سیکورٹی گارڈکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق سیکورٹی انچارج نشترہسپتال کیپٹن صباحت نے پولیس کودرخواست دی کہ سیکورٹی گارڈعبدالعلیم نے اس کی غیرموجودگی میں اس کے نام سے وائرلیس پرپیغام نشرکیااورڈیوٹی میں ردوبدل کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس پرسیکورٹی گارڈ کے خلاف تھانہ کینٹ میں دھوکہ دہی کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔