رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خوردو نوش کی د ستیابی کو یقینی بنایا جا ئے گا،کمشنر

بدھ 25 مئی 2016 19:24

ساہیوال۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ تاجر رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے صرف کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھ کر عوام کو ریلیف دیں تا کہ اس مقدس مہینے میں غریب عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا جا سکے ۔صنعتکار وں اور تاجروں کا ملکی معیشت کی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ہے جس کیلئے حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔

وہ یہاں ساہیوال چیمبر کے دورے کے موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چیمبر کے صدر شہزاد احمد شیخ‘سینئر نائب صدر محمد محسن کریم ‘ سابق صدور چوہدری صفدر رشید ‘ چوہدری سلطان محمود ‘شیخ عظمت سلیم ‘رانا وسیم اختر اور چوہدری ارشد حسین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ضیاء الر حمٰن خان ‘میاں ضیاء الحق ‘ حاجی احسان الحق فریدی ‘ محمد سرور جتالہ اور چوہدری وحید الحق بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ و ہ ساہیوال ڈویژن میں ایگرو انڈسٹری کو فروغ دیں تا کہ کاشتکاروں کو یہاں دستیاب خام مال کی بہتر قیمت مل سکے ۔قبل ازیں چیمبر کے صدر نے کمشنر کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :