بدنام زمانہ نوسرباز گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،مصنوعی زیوارت ، کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی بر آمد

بدھ 25 مئی 2016 19:24

اوکاڑہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کے احکامات کی روشنی میں بدنام زمانہ نوسرباز گینگ سرغنہ ذاکر حسین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ نے نوسربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کورنگے ہاتھوں اوکاڑہ بائی پاس سے گرفتار کیا جنہوں نے متعدد لوگوں سے فراڈ کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا غبن کیا ۔

گرفتار ملزموں کے قبضہ سے مصنوعی زیوارت ، کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی ،جعلی چیک بکس، جعلی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اشتہارات ، جعلی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے وزیٹنگ کارڈز، مختلف شناختی کارڈز کی کاپیاں ، جعلی کاغذات ، مختلف اشخاص کی تصویریں اور لاتعداد اشٹام پیپرز برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

نوسرباز گروہ قومی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات پڑھ کر متعلقہ کمپنی کے مالک یا مینجرسے کاروبار کے حوالے سے بات کرتے اور اپنی فرضی کمپنی ظاہرکرکے کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنے کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلاتے اوراپنی جعلی کمپنی کے فرضی افسرسے ملاقا ت کرواتے اور دوران بات چیت اس کے سامنے اپنی رقم دکھاکرکے اُس کو جواء کھیلنے کی طرف راغب کرتے ۔

جب وہ جواء کھیلنے پر تیار ہوجاتاتو اس کو بھی اپنی رقم دکھانے کا کہتے ۔پہلی ایک دو گیمزجان بوجھ کر مخالف پارٹی کو جتوا دیتے جب اُس کی تمام رقم نکلو الیتے تو اس سے جواء کی بابت اشٹام حاصل کرتے اور دوبارہ کھیل کی طرف راغب کرتے اُس کے بعد پہلے سے طے شدہ منصوبہ کے تحت سازش کے ذریعے اُس کو ہراکر تمام رقم ہتھیالیتے ۔بین الاضلاعی نوسرباز گینگ نے مختلف اضلاع میں سادہ لوح لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ۔

متعلقہ عنوان :