آئندہ قومی بجٹ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بڑی رقم مختص کی جائے گی،چوہدری طاہر بشیر چیمہ

بدھ 25 مئی 2016 19:24

چشتیاں۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری ،گواردر بندرگاہ ،صنعتی زون ،بجلی و انفراسٹرکچر کے تاریخ ساز منصوبوں کی بدولت پاکستان کے تمام صوبے اور علاقے ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوں گے ،پاکستان کے بیس کروڑ عوام ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کے انقلابی اقدامات کو بھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے چشتیاں آفس میں بلدیہ چشتیاں کے کونسلروں ،تاجروں اور معززین کے ساتھ ایک ملاقات میں مزید کہا کہ آئندہ قومی بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بڑی رقم مختص کی جائے‘ شہروں اور دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کے علاوہ زرعی معیشیت کے استحکا م کے لیے کسانوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی حلقہ 190چشتیاں ڈاہرانوالہ ،ہارون آباد میں طلبا و طالبات کے تین ڈگری کالجز ،دیہات سے شہروں ،قصبوں تک سڑکات کی تعمیر جاری ہے اسطرح حکومتی منصوبوں کی بدولت پسماندہ علاقے بھی ترقی و خوشحالی کی منزل پالیں گے۔ اس موقع پر بلدیہ چشتیاں کے امیدوار برائے چیئر مین میاں عاطف متیانہ و دیگر کونسلرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :