نوشہرہ‘ 2طالب علموں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر لواحقین کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 25 مئی 2016 19:22

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) دومعصوم طالب علموں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر ان کے لواحقین اور رشتہ داروں کا ایس ایچ او نظام پور کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرپٹ ایس ایچ او نے ملزمان لاکھوں روپے رشوت لیکر ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے وی آئی پی پروٹوکول فراہم کی ایس ایچ او نظام پور شاکر جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ ہے صوبائی حکومت اور آئی جی خیبرپختونخوا کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کرکے اور ہمارے معصوم بیٹوں کے قاتلوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اس سلسلے میں ریاض بیگم بیوہ اللہ خان، بی بی مینہ جان بیوہ سید خان ساکنان نمل بالا نظام پور اور ان کے دیگر رشتہ داروں نے نوشہرہ پریس کلب کے سامنے نظام پور پولیس کی ناانصافی اور رشوت خوری اور معصوم طلباء کے قتل میں ملوث ملزمان کو پروٹوکول دینے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرین ایس ایچ او نظام شاکر خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی بعدازاں نوشہرہ پریس کلب میں ریاض بیگم بیوہ اللہ خان، بی بی مینہ جان بیوہ سید خان ساکنان نمل بالا نظام پور اور ان کے دیگر رشتہ داروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال2005میں گھریلوں ناچاقی پر جہانزیب ولد عاقل شاہ کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی شوہرکے منانے پر بیوی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا ان کے شوہر جہانزیب اور اپنے دوبھائیوں لال مت شاہ عرف لالو نے ملکر اپنے بیوی کے بھائی حبیب اللہ خان ولد اللہ خان جوکہ ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اپنے دوسرے ساتھی ہم جماعت سردار علی ولد سیدخان کے ہمراہ صبح سکول جارہے تھے کہ دونوں بھائیوں نے انتقاماً ان پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں معصوم طلباء حبیب اللہ اور سردار علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ دنوں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم لال مت شاہ عرف لالو کے ساتھ مک مکا کرکے گرفتار تو کیا لیکن برائے نام چالان پیش کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا لیکن ایس ایچ او شاکر اور تفتیشی افسر نے دولاکھ روپے رشوت لیکر ملزم کو ملزم سے تھانے کا تھانے دار بنادیا اور ان کو تھانے میں ہر قسم کی پروٹوکول فراہم کردی یہاں تک کہ قتل کے مرکزی ملزم جہانزیب جو کہ جعلی ناموں سے پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جاتے رہتے ہیں اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی ملزم جہانزیب کو بھی گرفتارکرکے تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاکر ہمیں انصاف دلایا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، ہوم سیکرٹری ، چیف سیکرٹری، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی کے پی کے، ڈی آئی جی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے انصاف دلائیں اور ملزموں کو گرفتار کریں۔

متعلقہ عنوان :