خلیفہ محمود علی میمن اور خان جعفری کے تنظیمی دورے ،برانچز کا مکمل ریکارڈ چیک کیا

بدھ 25 مئی 2016 19:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری خلیفہ محمود علی میمن اور فنانس سیکریٹری برانچ گھوٹھ بنگل خان جعفری نے تنظیمی دورے کئے اور برانچز کا مکمل ریکارڈ چیک کیا گیا اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری خلیفہ محمود علی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی ترویح کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اﷲ اور حضرت محمد مصطفیؐکی تعلیمات کو حقیقی طور پر لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے آج دین کی بنیادی مسائل کو عامل کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے عہدے داران کو ہدایت کی کہ تبلیغی کاموں پر بھی توجہ دی جائے ۔