سکھرمیں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت47سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، شہر کی سڑکوں پرسناٹا چھا گیا

بدھ 25 مئی 2016 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) سکھرمیں شدید گرمی برقرار، درجہ حرارت47سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، شہر کی سڑکیں پر سناٹا چھا گیا ، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ، برف دس سے پندرہ اور بیس روپے کلو فروخت ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بدستور جاری ، شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں شدید گرمی برقرار ہے بد ھ کے روز سکھرمیں درجہ حرارت43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سڑکوں پر سناٹے چھا گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپیکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی اور پانی کی قلت کے باعث شہری بلبلا اٹھے ہیں سکھر میں گرمی میں بے تحاشہ اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے باعث برف کی قیمت15روپے سے 20روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :