وزیراعظم نوازشریف کے دورہ لندن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،ان کے غیرملکی دورے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں

مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبرگجرکی کارکنوں سے گفتگو

بدھ 25 مئی 2016 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبرگجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ لندن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ان کے غیرملکی دورے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ وہ اپنے طبی معائنہ کے لئے وہاں گئے ہیں اور جلد اپنے عوام میں ہوں گے۔کارکن افواہیں پھیلانے والے عناصر پر نظر رکھیں اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں تاکہ وہ سازشی لوگوں کے بہکاوے میں نہ آسکیں۔

وہ ضلع کورنگی کے دورہ کے موقع پر کارکنوں اور مقامی رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ(ن)ضلع کورنگی کے صدرعلی عاشق گجر،فصیح الرحمٰن،محمدفاضل عباسی، چوہدری محمدسلیم،فیاض لاشاری،سردار گل خطاب،احسن ورک،رانامحمدجمیل ،سلطان بہادر،غلام مصطفی ایڈووکیٹ،حاجی صالحین تنولی، صاحبزادہ اظہرہمدانی ، محمداقبال خاکسار، قاضی زاہد، سردارمحمدنذیر، راناعارف، حاجی محمداقبال، میاں الیاس رشید، راناعنصر، ظہیرعباسی، سردار گل خطاب، چوہدری اسدحسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

علی اکبر گجر نے کہا کہ ملک میں مکمل سیاسی استحکام ہے ،امریکی ڈرون حملے پرحکومت نے سخت موقف اختیار کیا ہے اور امریکہ کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کوئی کارروائی قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیراعظم تمام صورت حال سے باخبر ہیں اور وہ جیسے ہی پاکستان پہنچیں گے قومی سلامتی کے غیرمعمولی اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدی حدود میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پرحملہ ہے اور اس کارروائی کا امریکہ سے سخت لفظوں میں جواب طلب کیا جائے گا۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کو نظراندازکیا گیا تو خطے کے حالات بے قابو ہوجائیں گے اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :