نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئے پروجیکٹس پر جلد کام شروع کریں گے، ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی

بدھ 25 مئی 2016 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) صوبائی وزیربلدیات ا ور کمشنر کراچی کی ہدایت اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کے زیرنگرانی بلدیہ شرقی یونیورسٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی صفائی کا کام مشینوں کے ذریعے تیزی سے جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ شرقی کی حدود میں تمام سڑکوں کی گرین بیلٹس کی صفائی و بیوٹیفکیشن کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئے پروجیکٹس پر جلد کام شروع کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام سپرنٹینڈنگ انجینئر مبین شیخ کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی صفائی و ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کو ماڈل شاہراہ بنا نے جا رہے ہیں اس سلسلے میں سینٹرل آئی لینڈ کوصاف کیا جارہا ہے بالخصوص سینٹرل آئی لینڈ پر موجود ملبہ و مٹی کو صاف کیا جارہا ہے جبکہ صحت و صفائی کے حوالے سے دیگر امور بھی درستگی کی جانب گامزن کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

،ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی و ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل بنا رہے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی و ستھرائی کے عملے ساتھ مکمل تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرا جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرا مقررہ جگہ پر تھیلیوں میں بند کرکے ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگاسکے ۔

اس موقع پرانھوں نے سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمدکو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے سلسلے میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کیا جائے ، ہمارا مشترکہ مقصد صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں باہمی تعاون اہمیت کا حامل ہے اس موقع پرانکے ہمراہ سینئر ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ اقبال احمد ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اعجاز شیخ دیگر افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :