نیب کو سوا تین ارب روپے کی اووربلنگ کی انکوائری کاحکم دیدیا ،جون سے نادہندہ کسان اتحاد کیخلاف بھی ایکشن لیں گے‘ عابد شیر علی

کو شش ہو گی سحر و افطار میں ہر گز لو ڈ شیڈنگ نہ کی جائے ،6جون کو پورے پاکستان میں 90فیصد بجلی کی فراہمی کیلئے ریہر سل کرینگے عمران خان حادثاتی طور پر سیاست میں آہی گئے ہیں تو بدتمیزانہ رویہ ترک کردیں ،ہما ری زبان آپ سے بھی 6فٹ زیادہ لمبی ہے ‘ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کی پریس کانفرنس

بدھ 25 مئی 2016 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیب کو سوا تین ارب روپے کی اووربلنگ کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے ،جون سے نادہندہ کسان اتحاد کے خلاف بھی ایکشن لیں گے،ہما ری پو ری کو شش ہو گی کہ سحر و افطار میں ہر گز لو ڈ شیڈنگ نہ کی جائے ،6جون کو پورے پاکستان میں 90فیصد بجلی کی فراہمی کیلئے ریہر سل کریں گے ،جون 2017ء تک لو ڈ شیڈنگ پر 50فیصد تک قابو پالیا جائے گا جبکہ مارچ 2018میں 8سے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو گی اس سے ہم ناصرف اپنے شارٹ فال پر قابو پالیں گے بلکہ ہما رے پا س اضافی بجلی ہو گی،جس جس جگہ بجلی کے بل نہیں دئیے جائیں گے وہاں لو ڈ شیڈنگ ضرور ہو گی خواہ وہ سندھ ہو ،خیبر پختونخواہ ہو یا کوئی بھی اور صوبہ ہو ،بجلی کے بل مانگنے کیلئے جانیوالے واپڈا اہلکاروں پر تشدد کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقے نو گو ایریا ز بنتے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے درخواست کر تا ہوں کہ اس سلسلے میں ہم سے تعاون کیا جائے ،عمران خان حادثاتی طور پر سیاست میں آہی گئے ہیں تو بدتمیزانہ رویہ ترک کردیں ،ہما ری زبان آپ کی زبان سے بھی 6فٹ زیادہ لمبی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیسکو ہیڈ کوآرٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سی ای او لیسکو قیصر زمان بھی موجود تھے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ میں نے ابھی ایک ایم این اے جو کہ تین لا کھ ، ونگ کمانڈر 11لاکھ ، پرنسپل ویٹرنری یو نیورسٹی جو 4لاکھ ، ریونیو کمشنرجو 12لاکھ اور سپریم کو رٹ کے لائرز بشارت افضل جو کہ 74لاکھ کے مقروض ہیں ،ان سب کے کنکشنز کا ٹ دئیے ہیں اور اس وقت تک بحال نہیں کیے جائیں گے جب تک ان کی 100فیصد ریکوری نہیں ہو گی ،جو بھی 45د ن سے اوپر نادہندہ ہو گا اس کا کنکشن کا ٹ دیں گے ، بجلی کے بل مانگنے کیلئے جانیوالے واپڈا اہلکاروں پر تشدد کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقے نو گو ایریا ز بنتے جا رہے ہیں جن میں اوکاڑہ دیپالپور قصور کنگن پورشامل ہیں ، اپنے ملازمین کا تحفظٖ کرنا میرا فرض ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے درخواست کر تا ہوں کہ اس سلسلے میں ہم سے تعاون کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں صنعتوں کو 9سے 10گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جائے گی جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایک ہزار ٹرانسفارمر اور تین ہزار ٹرانسفارمرٹرالیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے ،ہم نے دن رات کام کیا ہے اوررمضان میں لوڈ شیڈنگ کے کریٹیکل پوائنٹ جوکہ 62تھے ان کوصرف 5پر لے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری پو ری کو شش ہو گی کہ سحر و افطار میں ہر گز لو ڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور 6جون کو پورے پاکستان میں 90فیصد بجلی کی فراہمی کیلئے ریہر سل کریں گے ۔

پچھلے سال سسٹم کی پیداوار 16ہزار میگا واٹ تھی اور اس سال 18ہزار میگا واٹ تک لے کر جا ئیں گے ، جون 2017ء تک لو ڈ شیڈنگ پر 50فیصد تک قابو پالیا جائے گا جبکہ مارچ 2018میں 8سے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو گی اس سے ہم ناصرف اپنے شارٹ فال پر قابو پالیں گے بلکہ ہما رے پا س اضافی بجلی ہو گی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کسان اتحاد واپڈا کے اربوں روپے کے نا دہندہ ہیں ،انہوں نے ہما رے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا ،جو ن سے اس پر بھی ایکشن لیں گے اور ان کے کنکشن کاٹنا بھی پڑے تو کا ٹیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ بلاول صاحب میرے برخوردار ہیں ان سے گزارش ہے کہ تقریر کر نے سے پہلے ما ضی کے حقائق کو ضرور دیکھ لیا کریں ، جس جس جگہ بجلی کے بل نہیں دئیے جائیں گے وہاں لو ڈ شیڈنگ ضرور ہو گی خواہ وہ سندھ ہو کے پی کے ہو یا کوئی بھی اور صوبہ ہو ،بجلی کسی کے باپ دادا کی جاگیر نہیں بلکہ یہ اس ملک کی عوام کا حق ہے ، کے الیکٹرک کے ساتھ ہما رے معاہدے میں کسی قسم کی ترامیم نہیں ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب حادثاتی طور پر سیاست میں آہی گئے ہیں تو بدتمیزانہ رویہ ترک کردیں ،ہما ری زبان آپ کی زبان سے بھی 6فٹ زیادہ لمبی ہے ،کے پی کے میں عمران خان کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اس کی نحوست کی وجہ سے وہا ں پر چوہوں کی صورت میں اﷲ کا عذاب آگیا ہے ، گزشتہ 3سالوں میں انہوں نے کے پی کے میں نمل اور شوکت خانم کی صورت میں صرف اپنی ’’انڈسٹری ‘‘لگانے کے سوا ایک بھی ترقیاتی کا م نہیں کیا ،کسی ایک بندے کو روزگار نہیں دیا ،ان کو کچھ ہو ش نہیں رہتا ، راتوں کو ہو ٹلوں میں سیلفیاں بنوانا اور صبح ان پرکمنٹ کر دینا ہی ان کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین اس لیے ہما ری مخالفت کر تے ہیں کیونکہ ان کو صرف یہی خوف ہے کہ ہما رے ترقیاتی منصوبے نہ مکمل ہو جائیں ۔ماضی کی حکومت نے نندی پو رکو قبرستان بنایا اور ہم نے اسے آباد کیا ، اس وقت یہ پراجیکٹ ساڑھے گیارہ روپے فی یو نٹ کے حساب سے 283میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے ،قائد اعظم سولر پراجیکٹ سے پیک آورز میں 70جبکہ اوسط سطح پر 40میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ،قصور میں اڑھائی ارب کے معاملے کی گزشتہ 2سال سے جاری انکوائری مکمل کر لی ہے جس کو کچھ ہی دنوں میں عام عوام کیلئے بھی مشتہر کر دیا جائیگا،ایک ایک پائی وصول کی جائیگی۔