پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کراچی ریجن کے ٹرائیلز کاشیڈول جاری

بدھ 25 مئی 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ 2016-17کے ٹرائیلز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ کے سی سی اے کے سیکریٹری شفیق کاظمی کے مطابق کراچی ریجن سے تعلق رکھنے والے ساتوں زونز کی ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے ٹرائیلز 28اور29مئی صبح 9بجے سے نیشنل اسٹیڈیم پر منعقد ہونگے۔ٹرائیلز میں رجسٹرڈ کھلاڑی ہی شرکت کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ہفتہ 28مئی صبح 9بجے کے سی سی اے زون ایک، صبح 11بجے ، کے سی سی اے زو ن دو، دوپہر ایک بجے ، کے سی سی اے زون تین اور سہہ پہر 3بجے، کے سی سی اے زون چار کے ٹرائیلز کا انعقاد ہوگا۔ اسی طرح اتوار 29مئی صبح 9بجے ، کے سی سی اے زون پانچ ، صبح 11بجے ، کے سی سی اے زون چھ اوردن 12بجے کے سی سی اے زون سات کے ٹرائیلز کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جو کھلاڑی جس زون سے ٹرائیلز دے گا وہ اسی زون سے اپنا رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا ۔واضح رہے کہ کھلاڑیوں کا نیا رجسٹریشن 15جون 2016سے 30جون 2018کیلئے ہوگا۔ ٹرائیلز کیلئے سلیکشن کمیٹی اعظم خان، ہیڈ کوچ ، کراچی ریجن ، ظفر احمد، سلیکٹر کراچی ریجن اور جس زون کے ٹرائیلز ہونگے۔ اس زون کے سلیکٹر پر مشتمل ہوگی۔