حیدر آباد ڈویژن میں ٹریفک پولیس سندھ کی منفرد و مثالی ٹریفک پولیس کا نمونہ پیش کرے گی،ڈی آئی جی ٹریفک

بدھ 25 مئی 2016 18:36

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد ڈویژن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ حیدر آباد ڈویژن میں ٹریفک پولیس سندھ کی منفرد و مثالی ٹریفک پولیس کا نمونہ پیش کرے گی۔ وہ اپنے کراچی کیمپ آفس میں صحافیوں اور حیدر آباد آفس میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کررہے تھے، ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد ڈویژن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ٹریفک پولیس تپتی دھوپ ، حبس ،شدید گرمی اور لو کے دوران بھی شاہراہوں پر اپنے فرائض کی انجام دہی پر ڈٹی رہتی ہے اور شہریوں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھ کر سفری مشکلات سے بچاتی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد ڈویژن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ٹریفک پولیس بھی کمیونٹی پولیسنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں اور معززین کو بتایا کہ پورے حیدر آباد ڈویژن میں ٹریفک پولیس شاہراہوں پر فرائض ادا کرنے کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے جبکہ رمضان المبارک میں مسافروں اور بس اسٹاپور پر گاڑیوں کے انتظار میں کھڑے لوگوں کو افطار کیلئے کھجوریں پیش کرے گی۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ٹریفک جام کی شکایات پر خصوصی توجہ و بروقت ایکشن لیا جاتا ہے۔ اور فوری اقدامات کے ذریعے شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد ڈویژن کے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کو بہتر کارکردگی پر انعام سے نوازا جائے گا۔ جبکہ غفلت کے مرتکب افسران واہلکاروں کو سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :