دبئی: پانچ سالہ بچی آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق

بدھ 25 مئی 2016 18:36

دبئی: پانچ سالہ بچی آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) :دبئی پولیس کے مطابق ایک پانچ سالہ بچی ُنور وَن بلڈنگ کی آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کے وقت بچی، اسکی بہن اور صرف خادمہ گھر پر تھیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بچیاں سو رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

مگر ایک بچی کی آنکھ کھلی تو وہ باہر کا نظارہ کرنے کے لیئے کھلی کھڑکی کے پاس آگئی اور جہاں سے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور آٹھویں منزل سے نیچے جا گری۔ایک عینی شاہد کے مطابق بچی عمارت کی مغربی سمت سے آٹھویں منزل سے گری جہاں کھڑکی کھلی تھی۔ پولیس نے بچی کے گر کر جاں بحق ہو نے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ تا کہ پتہ چلایا جا سکے کہ اس میں والدین نے کوئی غفلت تو نہیں برتی تھی۔ یا اس میں کوئی اور عنصر تو شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :