سندھ ہائی کورٹ ،واجبات ادا نہ کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کو 2جون کو طلب

بدھ 25 مئی 2016 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا نہ کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کو 2جون کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گذار عاقل خان نے موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر سلمان ڈی محمد نے یونیورسٹی میں تعمیرات کرانے کے بعد کمپنی کو ادائیگی نہیں کی گئی ۔

سول نے یونیورسٹی کے خلاف ڈگری جاری کی تو وائس چانسلر نے ایک کروڑ 60لاکھ 8ہزار روپے ادا کردیئے جبکہ باقی ایک کروڑ 23لاکھ 8ہزار 78روپے 60دن میں ادا کرنے کا وعدہ کیا ۔تاہم 60روز گذر جانے کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کو 2جون کو طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :