کراچی ، سٹی کورٹ میں پراپرٹی کے کیس میں دونوں فریق آپس میں لڑ پڑے اور نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی

بدھ 25 مئی 2016 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سٹی کورٹ میں بدھ کو پراپرٹی کے کیس میں دونوں فریق آپس میں لڑ پڑے اور نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سٹی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن نے بتایا کہ بدھ کو پراپرٹی کے کیس کے میں دو فریق آپس میں لڑ پڑے۔ سائلین کے جھگڑے کو دیکھ کر دونوں فریقین کو پولیس کے ہمراہ تھانے بھیج دیا گیا۔ پراپرٹی کا کیس زیر سماعت ہے ۔ آپس میں بحث ہونے کے باعث دونوں فریق لڑ پڑے۔

متعلقہ عنوان :