روہڑی کینال مرمت کے ٹھیکے میں کرپشن،سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

بدھ 25 مئی 2016 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے روہڑی کینال مرمت کے ٹھیکے میں کرپشن میں ملوث ملزمان چیف انجینئر جنید انصاری اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سعید جاگیرانی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جج عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چیف انجینئر جنید انصاری اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سعید جاگیرانی روہڑی کینال کی مرمت کے ٹھیکے میں 3ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں تاہم عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی 20لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :