پیپلز پارٹی تیس مئی کو اسلام آباد سے میرپور تک ریلی نکالے گی

بدھ 25 مئی 2016 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا محاذ گرم کرنے کی تیاریاں کر لیں ٗتیس مئی کو اسلام آباد سے میرپورتک ریلی نکالیں گے جہاں وہ انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو اپنے والد سابق صدر آصف زرداری سے رہنمائی لے کر آئندہ چند روز میں دبئی سے کراچی پہنچیں گے جس کے بعد وہ جڑواں شہروں کیلئے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی پہلی مرتبہ جی ٹی روڈ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں نکلیں گے اسلام آباد سے ریلی کا آغاز ہو گا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر قائدین بلاول کے بھی ان کے ہمراہ ہوں گے راولپنڈی میں ان کا پْرتپاک استقبال کیا جائیگا۔بلاول راولپنڈی سے دینہ اور میرپور تک میدان سجائیں گے، راستے میں روات اور گوجرخان میں بھی انھیں ویلکم کیا جائے گادینہ سے بلاول سڑک کے راستے آزاد کشمیر میں داخل ہوں گے جہاں وہ میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :