کندھ کوٹ ٗ تنگوانی کے قریب ریلوے ٹریک پر پولیس نے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دو دہشتگرد گرفتار

دہشتگردسنسان علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں مصروف تھے ٗ پولیس حکام

بدھ 25 مئی 2016 18:24

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) تنگوانی کے قریب ریلوے ٹریک پر پولیس نے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس نے تنگوانی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کی کوشش کرنے والے 2دہشت گردوں کو پکڑ لیا جن کے قبضے سے 5کلو بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہو اہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردسنسان علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں مصروف تھے تاہم خفیہ اطلاع پر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی ملا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :