حکومتی اقدامات اور شہریوں کے تعاون کی وجہ سے لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز اب تک ڈینگی فری ہیں‘لبنیٰ فیصل

بدھ 25 مئی 2016 18:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ایم پی اے وچیئرمین ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر بھر پور عملدرآمد کی وجہ سے لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز اب تک ڈینگی فری ہیں ۔تمام محکمے اور ادارے انسداد ڈینگی اقدامات بلا تعطل جاری رکھیں اور لاروا سر ویلنس کے حوالے سے گھروں کو خاص طور پر چیک کریں تا کہ شہریوں کو اس موذی وبا سے محفوظ ر کھا جا سکے ۔

انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اے سی کینٹ سارہ حیات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آصف محمود ،سینئر انٹامالوجسٹ،انوائرمنٹ وسینٹری انسپکٹرز کے علاوہ کینٹ کے مختلف سکولوں اور کالجز کے سربراہان ،محکمہ فشریز،تعلیم،کوآپریٹو،لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز ، ڈی ایچ اے اور آرمی ایریاز کے نمائندو ں نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ انوائرمنٹ انسپکٹرز ہائی رسک ایریاز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور لاروا سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں۔بارش کی صورت میں نشیبی جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔جلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آر ز درج کی گئی جبکہ کمرشل وگھریلو مقامات پر صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :